A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

روک سکو توروک لو

روک سکو تو روک لو،لیڈربہادُرہوتوپھرلوگ دیوانے ہوہی جاتے ہیں۔عمران خان آج امت مسلمہ میں نمایاں اورایک اہم شخصیت کا حامل

1 189

روک سکو توروک لو

عمران خان آج امت مسلمہ میں نمایاں اورایک اہم شخصیت کا حامل انسان سمجھاجانےسےروک سکوتوروک لو۔وہ کرکٹ کے کھیل کا ہیروتوتھاہی مگرجب اس نے اپنی سیاسی پارٹی بناکرسیاست کے میدان می دوڑناشروع کیا تواسمیں بھی سب سے آگے نکل گیا۔2011 سے پہلے اور بعدمیں 2020 تک میں بطورپاکستان میواتحادکے چیئرمین ہونے کے ناطے عمران خان کی شدیدمخالفت کیا کرتاتھا۔لیکن بعد میں اسکی سچائی اور بہادری جب پوری دنیا کے سامنے آنے تواسکااتحادی وحامی بن گیا

 

پاکستان کواندورنی طورپرکھوکھلا کرنیوالی کمپنی

اور جنہوں نے یورپین ممالک کی ایماءپرآج تک کلمہ طیبہ کی پکارپروجودمیں آنیوالے ملک میں اسلام کانفاذ نہ ہونے دیا۔اس لیے پاکستانی عوام روک سکوتوروک لوجنکوعمران خان نےپاکستان کے عوام کے سامنے برہنہ کردیاہے۔اسی وجہ سےتومیں ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اسکی طرفدارہوگئی۔اس نے وہ ہمت کردکھائی جو کسی سیاسی لیڈرکے سینے میں تو ضرورہوسکتی ہے مگراسکااظہاروہ نہیں کرسکتا۔

روک سکوتوروک لو

 

ایسے لیڈراوراسکےعوام کوروک سکوتوروک لو

کیونکہ اس نے ملک کو کھوکھلا کردینے والے عناصراوراُنکے آقاؤں کوپاکستانی قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کا گناہ کیاہے۔اب باقی کام شعوررکھنے والے اس سعوام کاہے کہ وہ کمپنی کوروک سکوتوروک لوتاکہ وہ پاکستان پراپنے پنجے مضبوط نہ کرپائے۔عمران خان نےاپنے عوام کو یہ بھی بتادیاہے کہ مقبوضہ کشمیرکوآزادکروانے کادعویدار پاکستان خودہی مقبوضہ ہے۔اس پر امریکہ کی غلام کمپنی کااور پاکستانی قوم کو75 سالوں سے بیوقوف بنانیوالی کمپنی کاامریکہ کی مددسے مکمل قبضہ ہے۔

روک سکوتوروک لو

پاکستان کی ابتک کی حالت کی ذمہ دارصرف کمپنی

کمپنی پاکستانی سیاستدانوں کوڈرادھمکاکریاپھرعدم اعتمادکاووٹ پیش کرکے اُتاردیتی ہے۔یااس پرکوئی غداری کاالزام لگادیتی ہے۔یہ کھیل پاکستان وجودمیں آنے سے لیکرابتک امریکہ حضورکی غلام کمپنی پاکستان اور اسکی عوام کیساتھ کرتی آئی ہے۔ کمپنی کے ان تمام کھیلوں کوپاکستانی عوام روک سکو توروک لوورنہ۔

روک سکو تو روک لو

 

وہ لیڈرجس نے قابض کمپنی کوللکارا

پہلے سیاسی لیڈران چُپ کرکے بیٹھ جاتے تھے۔عمران خان کوکمپنی اپنے  کندھوں پر بیٹھاکر وزارتِ عظمی تک لائی تاکہ ننے منے بچے کی طرح اس سے امریکہ حضورکی تابعداری کروائی جائے،مگریہ ہونہ سکا۔بلکہ امریکہ حضوراورکمپنی کی نافرمانی شروع کی تواسکووزارت عظمی سے ہٹاکراسی کے اوراپنے مخالفوں کوملک وقوم کے سامنے لاکھڑاکیا ،مگرخان نہ ڈرااورنہ ہی ملک چھوڑا۔کہتاہےروک سکوتوروک لو، روزانہ جھوٹےنئے کیس اسکی ہمت توڑنے کیلئے بنائے جارہے ہیں۔مگراس نے ثابت کردکھایاکہ نیلسن منڈیلاپاکستان میں بھی موجودہیں۔

 

 

پاکستانی ایسے لیڈرکی تلاش میں 75سالوں سے تھے 

وہ کیوں نہ اسکے لیے لڑیں اور جیلوں میں جائیں۔یہ ملک میرااورآپ سب کا ہے سوائے امریکی غلاموں کے۔ہم مقبوضہ پاکستانی تو ہوسکتے ہیں مگرپاکستان ہم سے کوئی نہیں چھین سکتاخان نے یہ امیدبھی پاکستانیوں کودی ہے۔ کمپنی سے کہتاہوں کہ اُسے اوراسکے عوام کوروک سکوتوروک لومگراب تم سے رکے گا نہیں۔

 

روک سکوتوروک لو

 

اسٹیبلشمینٹ کیا یہ نہیں جانتی کہ وہ جھکنے والا نہیں ہے۔اورایسے لیڈرکاساتھ دینے کیلئے ہرکوئی اپنی جرات کا مظاہرہ کیا کرتاہے۔کیاکمپنی اس بات کا اندازہ لگانے سے بھی قاصر ہےکہ اسے شہرت اور پیسے سے کوئی دلچسپنی نہیں ؟اگر ایسا ہے تو غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اپنی ذات کو بین الاقوامی طور پر میرجعفروں کی لسٹ میں شامل نہ کروائیں۔کیونکہ تمہاری نسلوں نے اگر پاکستان میں رہنا ہے تو لوگ انکو تمہاری ہی ان کرتوتوں کی وجہ سے میرجعفروں کی اولاد ہونیکا طعنہ دیں گے۔

 

امریکہ حضور کی تابعداری تمہاری نسلوں کو طعنے ولوائے گی۔

جبکہ حقیقت میں انکاکوئی قصور بھی نہیں ہوگا۔سارے ہتھکنڈے بھی استعمال کرکے روک سکوتوروک لومگر اب وہ تم سے اوراسکے چاہنے والے رک نہیں پائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالی کی مدد اسکے ساتھ ہے۔ وہ یو این اے ہویا اس سے بھی کوئی بڑا بین الاقوامی سطح کا پلیٹ فارم جہاں وقت کے فرعون بیٹھے ہوتے ہیں کلمہ حق انکے سامنے کہہ دینے سے ذرابرابربھی نہیں جھجکتا۔

 

روک سکوتوروک لو

 

عمران خان کوکمپنی نے گرفتارتوکرلیامگر

وزارت عظمی سے ہٹاکردیکھ لیاتوکمپنی اوراسکے معاونین فوری طورپریہ بھانپ گئے کہ اتناخطرہ تواس سے ہمیں وزارت عظمی کے دوران بھی نہیں تھا جتنا اسکووزارت عظمی سے ہٹاکرہواہے۔کمپنی نے سابق وزیراعظم عمران خان کوگرفتارکرلیاتاکہ اسکے عوام کو اس سے ہٹایاجاسکے۔ہرہرہتھکنڈااستعمال کرکے دیکھ لیامگرنہ تووہ خود جھکتا ہے اورنہ ہی اسکے عوام جھکتے ہیں ۔وہ جیل میں بیٹھا بھی یہی کہہ رہاہے کہ ملک میں عام انتخابات کا وقت ہے اورکمپنی یہ کام کروائے۔

روک سکوتوروک لو

 

روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے گانا کیسے مشہور ہوا؟

 

روک سکوتوروک لوایک گاناہی نہیں بلکہ ایک حقیقت کاروپ دھارچکاہے۔پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی اور جلد نئی وفاقی حکومت کو بھی تشکیل دے گی، اس کامیابی کے لیے پارٹی نے ہر شعبے میں بھرپور محنت کی۔تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے ذہنوں اور ہونٹوں پر جو گانا رہا وہ یہ تھا ‘روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی رے۔مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ یہ گانا درحقیقت عام انتخابات کے لیے تیار نہیں کیا گیا تھا اور اس کی پیچھے چھپی وجہ اور گلوکار کافی دلچسپ ہیں۔

 

روک سکوتوروک لون لیگ کانعرہ

ویسے پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نعرے کے ساتھ متعدد گانے پیش کیے ہیں مگر سب سے مقبول یہی گانا ثابت ہوا ہے۔جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ یہ گانا انتخابات کے لیے نہیں تھا بلکہ یہ گزشتہ سال پانامہ پیپرز کیس میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن نے اپنا موقف اس نعرے میں بیان کیا تھا ‘روک سکو تو روک لو’۔

 

پی ٹی آئی کاجواب

اس پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل اور عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے کامیاب ہونے والے عمران اسمعیل نے پرمزاح اور دلچسپ جواب اس گانے کی شکل میں دیا۔’تبدیلی’ نامی یہ ٹریک 28 اگست 2017 کو عمران خان نے خود ایک ٹوئیٹ کے ذریعے پیش کیا تھا اور عمران اسمعیل کو سراہتے ہوئے لکھا تھا ‘پی ٹی آئی کے ورسٹائل عمران اسمعیل: ایک اسٹار کا جنم

 

 

 نومئی واقعات کا تحریک انصاف خصوصاً چیئرمین سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان پی ٹی آئی

 

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، من گھڑت رپورٹ 9 مئی واقعات کےحقیقی ذمے داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں9 مئی واقعات کی مذمت کی، اُن کی گرفتاری کو سپریم کورٹ نے مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔

 

 

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آزادانہ تحقیقات تک جعلی جے آئی ٹیز رپورٹس کی کوئی حیثیت نہیں، جےآئی ٹی کی من گھڑت رپورٹ کےخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حقیقی ذمے داروں کے تعیّن کےلیے قانونی، آئینی اور سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔

 

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کہلایا۔امریکہ نے پاکستان پر1950 میں پاکستانی اداروں ہی کی مددسے …اگرصحیح معنوں میں انگریزسے کوئی آزادہواتھاتووہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights