A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

میو ریکارڈ بک کیا ہے؟

میوریکارڈبُک اصل میں ہے کیا ؟
میوریکارڈبُک میوقوم کے اُن لوگوں کے تذکرے اورریکارڈکانام ہے جنہوں نے زندگی کے کسی بھی شعبے میں منفردیعنی /یونیک کام کیے ہوں ۔اور آل پاکستان میواتحادسیاسی پارٹی قوم کی تاریخ ،ادب وثقافت اوراپنی تہذیب کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہے۔آج بہت مشکلوں سے چندلوگ میوقوم کی تاریخ پرکتابوں کو کھنگال کھنگال کرمیوقوم کے شاندار ماضی کی یادیں دلاکرمیوقوم کے ہرعمر کے لوگوں کو گرما رہے ہیں ۔آج آئی ٹی،اورانٹرنیٹ کی سہولتوں نے ہمیں اپنی قوم کی ترقی کے لیےتمام سہولتوں سے آراستہ کردیا ہے۔ ہندوستان ہویا پاکستان یا پھر بیرون پاکستان تمام میوبھائیوں سے رابطہ کرنے اور میوقوم کی تاریخ کے حوالے سے مواداکٹھا کرنے میں آسانی ہوچکی ہے۔

میوریکارڈبُک ابھی تک تو پاکستان میں بسنے والے میوبھائیوں کے اُن کارناموں کو ضبط کررہی ہے جو انہوں نےزندگی کے کسی بھی شعبہ میںسر انجام دیئے ہوں۔لیکن آئندہ مستقبل میں اسکادائرہ کارہندوستان تک کے میوات تک بھی وسیع ہوسکتا ہے۔میوریکارڈبُک اپنی قوم کےہرعمرکے لوگوں خواہ وہ عورتیں ہوںیا مرداُن پر نظررکھے ہوئے ہے کہ وہ کب کوئی ایسا منفردکارنامہ سرانجام دیں جو اس سے پہلے کسی بھی میونے سرانجام نہ دیا ہواہو۔یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ منتشرچیزکوئی بھی ہو اپنا کوئی خاص مقام اوراثر نہیں رکھا کرتی۔اسماء الرجال کی کتابیں،قرآن وحدیث اور جدیدعصری علوم اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ کوئی بھی منظم چیزاپنے اندر ایٹمی طاقت رکھنےسے کم نہیں ہوتی۔ہماری میوقوم میں مایوسی اور سُستی سے بھرے پڑے الفاظ جواس اندازسے ہماری قوم میں گردش کررہے ہوتے سُنائی دیتے ہیں کہ اکیلا انسان کچھ بھی نہیں کرسکتا۔

تومیں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ چوہدری محمداجمل خاں میو شہیدؒ بھی تو ایک ہی فرد تھا میوقوم کا جس نے 70 سالوں سے مایوسی اور ناامیدی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی قوم کو چودھویں کے چاند کی طرح چمکاکر شہرت کے میناروں پر بٹھادیا تھا۔عابدحمیدخاں میو اُنکے بعد بھی تو ایک ہی ہے جس نے ہندوستان سے لیکر پاکستان کی سرزمین پروہ پہلا قدم اُٹھاکراوراس پر عمل کرکے دکھادیاکہ کہ میوقوم کی بھی اپنی ذاتی سیاسی پارٹی ہوسکتی ہے۔اس قوم کی میواتی زبان بھی 4وفاقی محکموں میں دیگرزبانوں کی طرح رجسٹرڈ ہوسکتی ہے ۔قارئین اس میوریکارڈمیں اس جیسے کئی نامورمیواتیوں کے کارنامے پڑھ کرنااُمیدی اورسُستی کے لحاف کو چھوڑکر نعرہ تکبیربلند کرتے میدان ِ جہد میں کود پڑیں گے ۔میوقوم کے منفردکارناموں کو سرانجام دینے والے لوگوں کی تلاش کیساتھ اُنکے ریکارڈ کاتذکرہ کرنااس لیے بھی ضروری ہے کہ ان لوگوں کا ریکارڈ تاریخ بنتا چلاجائیگا اور موجودہ لوگ ایسے منفردلوگوں کے حالات کو پڑھ کر اورسن کر اپنےمستقبل کو نہ صرف سنوارنے پر ہی غور کریں گے بلکہ اپنے ریکارڈ یافتہ لوگوں کے ریکارڈ کوسامنے رکھتے ہوئے اُنکے ریکارڈ کو توڑ کرنیاریکارڈ بنانیکی بھی کوشش کریں گے۔

اس طریقہ واردات سے میوقوم میں
شاندارشاہیں پیداہوتے چلے جائیں گے۔( ڈائیریکٹر میوریکارڈبُک اوراُنکی ٹیم )کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ میوریکارڈبُک کا حصہ بننے والوںکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کوایسے منفردانعامات اور ایوارڈدیںکہ ایوارڈلینے والا بھی اوردینے والا بھی منفرد بن جائیں۔میں کتنے ہی ایسے میوؤں کو جانتا ہوں کہ وہ پوری میوقوم میں منفردہیں۔لیکن وہ قوم میں آشکارنہیں ہیں ۔اس دنیاکی تاریخ پر نظردوڑاکردیکھ لیں جتنی بھی ترقی ہوتی آرہی ہے اسکی بنیادہرہرشعبہ سے وابستہ منفردلوگوں کی کاپی کی گئی ہے ۔(تحریرکردہ عابدحمیدخاں میوچیئرمین آل پاکستان میواتحاد )

میو ریکارڈ بک دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights