A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

ہمارا مشن

آل پاکستان میواتحاد سیاسی پارٹی کا مشن میو قوم کے پسے ہوئے طبقے کو زندگی کی تمام نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے قابل بنانا ہے۔تاکہ میواورمیواتی بولنے والے پسے ہوئے طبقے کے لفظ میں شمارہی نہ ہوسکیں۔اس میں سب سے اول تو میواورمیواتی طلباء وطالبات ہیں۔جوماشاء اللہ ذہین تومگراُنکے معاشی حالات انُکوآگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیتے۔وہ اچھے نمبروں سے پاس تو ہوچکے ہیں مگرمعاشی حالات انکو یونیورسٹی کی دہلیز تک جانیکی اجازت نہیں دیتے۔وہ ڈگری ہولڈرتوہیں مگرانکو اپنا ذاتی کاروبار یا سرکاری نوکری حآصل کرنے میں خاصی دُشواری ہے۔آل پاکستان میواتحادکے منشورمیں ایک اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ ہرسال ایسے لوگوں یعنی طلباء وطالبات کا ریکارڈاکٹھا کرنا تاکہ جوجس لائق ہے اسکواس لائن میں راہنمائی اور مددکی جاسکے۔
علمائے میوات،حفاظ میوات،مدارس میوات،میومالکان کےپرائیویٹ سکولزکی مدد
ہرسال نہ جانے کتنے سو میواورمیواتی طلباءوطالبات مدارس سے علم نبوت حاصل کرکے فارغ ہوتے ہیں۔نہ جانے اُنکو زمین نگل جاتی ہے یا آسمان اُچک لیتا ہے جوہمیں میدان علم وعمل میں دوبارہ نظرنہیں آتے۔8سال اپنی زندگی کے شب وروزطلباءوطالبات مدارس میں علم حاصل کرنے کیلئے صرف کرتے ہیں اور اسکے بعد وہ معاشی طورپرکمزورہونیکی وجہ سے یا فیکٹریوں میں کام کرناشروع ہوجاتے ہیں یاپھروہ بیرون ملک مزدوری کرنے کیلئے نکل جاتے ہیں۔اوربچے کھچے کسی نہ کسی مدرسے میں مدرس کے فرائض سرانجام دیتے ہیں جنکی تنخواہیں بس اتنی سی ہوتی ہیں کہ وہ نہ تومرہی سکیں اور نہ جی ہی سکیں۔مدارس کے پاس بھی کوئی خاص فنڈزکاانتظام نہیں ہوتا۔جس سے وہ مدرسین کوانکی شایان شان تنخواہیں دے سکیں۔ہم ایسے مدارس کی اورانکے مدرسین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے انشاء اللہ پوری کوشش کریں گے تاکہ علم نبوت پڑھنے اورپڑھانیوالوں کامعیارزندگی اتنابلند ہوجائے کہ ہرکوئی علم نبوت شوق سے سیکھ کراسکی ترویج واشاعت میں پوراحصہ ڈالے تاکہ تمام علوم دنیاوی علم نبوت کے ماتحت ہوجائیں اور یہی مرادہے دین حق کے اس قول کی کہ دین حق ظاہرہونے کیلئے آیا ہے تاکہ تمام ادیان پرغالب آجائے۔آل پاکستان میواتحادکامقصدیہ بھی ہے کہ علمائے میوات کو جدیدعلوم سے آراستہ کرکے میدان علم میں اُتارے تاکہ پاکستان کا مقصدپوراہونے میں ہمارابھی حصہ شامل ہوجائے جیساکہ اس کوبنانے میں ہم نےاپنا حصہ ڈالاتھا۔
:
پاکستان جیسا ملک جو کولونیزمیں بٹاہواہے اور یہ کولونیزانگریزکی کولونیزہیں۔ہرکوئی اس ملک میں اپنی اپنی کولونیزکے لوگوں کوآگے لانے میں سرتوڑکوشش کرتا ہے۔مگرمیوقوم جوصدیوں سے اپنے ذاتی نظام کی عادی تھی جس سے وہ ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرکے آئی ہے اسے کوئی سراہنے کوتیارنہیں۔سرکاری ملازمین ہوں یا غیرسرکاری انکو بہت سی مشکلات کاسامناہے اوروہ گروہی شکلوں کی وجہ سے ۔ملک کی سیاسی پارٹیاں بھی برادری ازم کی اشاعت کو ترویج دیتی آرہی ہیں۔اورانہی سے بہت بڑی ووٹ کی صورت میں سپورٹ حاصل کرتی ہیں اس طرح انکو سرکاری اورغیرسرکاری نوکریاں دیکراورسہولتیں دیکرراضی رکھا جاتاہے۔میواورمیواتی ملازمین انکو صرف اورصرف استعمال کیلئے رکھا ہواہے۔ووٹ اس سے حاصل کیا جارہا ہے 75 سالوں سے اور انکے مقابلے میں سپورٹ اورمضبوط دوسروں کو کیا جاتاہے۔

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights