A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

ہمارے بارے میں

آل پاکستان میواتحاد میں خوش آمدید
آل پاکستان میواتحاد کی ویب سائیٹ کیا ہے ؟
آل پاکستان میو اتحاد میو قوم کی پاکستان کی دھرتی پرپہلی سیاسی پارٹی کی ویب سائیٹ ہے۔ہم اس ویب سائیٹ سے اپنی سیاسی ومذہبی نظریات کی سرگرمیوںکو عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔میوقوم پاکستان کا مطلب کیا کی پکار پراپنا صدیوں پُرانا چلا آتا نظامِ معاشرت،تہذیب وثقافت اوراپنا جان ومال قربان کرکے پاکستان آگئی اور یوں پاکستان کے وجودمیں اپنے وجود کو سمو کرپاکستان کو وجود دینے میں اپنانہایت ہی اہم کردارادا کیا۔ پاکستان کا مطلب کیا ؟ لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ،،،میوقوم کے ہربچے،جوان اوربوڑھے کی نس نس میں یہ نعرہ خُون کی طرح گردش کررہاہے۔محترم قارئین ہمارے ایک نہایت ہی محتاط اندازے کے مطابق میوقوم کی پاکستان میں آبادی ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

اورعنقریب آل پاکستان میواتحاد ایک ایسا سوفٹ ویئراستعمال کرنے جارہا ہے جس سے پوری میوقوم کے تمام افراد کونادراکے ڈیٹابیس نظام کے طرزپرمحفوظ کیاجاسکے گا۔ جسمیں پیدا ہونیوالے سے لیکرکتنے لوگ وفات پاگئے ہیں اُن سب کاریکارڈ موجود ہوا کریگا۔آل پاکستان میو اتحاد چاہتا ہے کہ ایک کروڑ کے لگ بھگ آبادی کو صحیح طرح منظم کرکے پاکستان کے ہرہر شعبہ میںعلم وعمل کی مہارت سے آراستہ کرکے تعمیرکے میدان میں اُتارکر پاکستان کو چاروں سمتوں سے بلند کرکے اقوام عالم کو یہ پیغام دیں کہ یہ ہے ،،، لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ ،،، کی بنیاد پرقائم ہونیوالا ملک ۔جیسے کلمہ طیبہ کی انفرادیت ہے ایسے ہی اس کی بنیادپرقائم ہونیوالے ملک کی انفرادیت ہو ہرہرلحاظ سے دنیاکے سامنے۔

محترم قارئین آل پاکستان میواتحاد سیاسی پارٹی پاکستان کی کل آبادی میں سے ایک کروڑکے لگ بھگ میوآبادی کو علم وعمل اورجدید مہارتوں سے آراستہ کرکے پاکستان جیسے پیارے ملک کی گردن پرسے کچھ نہ کچھ بوجھ کم کرنا چاہتی ہے۔جہالت ،لاعلمی اورجدید مہارتوں سے دُوری پاکستان کو غیرمستحکم وغیرمنظم کرنے میں اپناکرداراداکررہے ہیں۔آل پاکستان میواتحادکی یہ خواہش ہے کہ وہ میوزکوبطورایک نمونہ کے ہرمیدان میں پیش کرکے ملک میں بسنے والی دوسری اقوام کیلئے ترغیب کا ذریعہ بن جائیں تاکہ پیاراملک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں شامل اوراسطرح سےہمارے آباؤاجدادکے پاکستان ہجرت کرنیکامقصدبھی پورا ہوجائیگا۔مسلمان ہونے کے ناطے اپنے ملک کی ترقی کیلئے کوشش کرنا ثواب کے ذمرے میں آتاہے اور کون ہے دنیامیں ایسا جسکو ثواب کی ضرورت نہیں ؟

کوئی بھی پاکستانی جسکا تعلق کسی بھی خاندان یا قوم سے ہو اگر وہ ہمارے نظریات سے متفق ہے تو وہ ہماری پارٹی کی میمبرشپ حاصل کرسکتاہے۔تعلیم ،علم اور مہارت سبھی کیلئے ہیں کسی ایک قوم کا حصہ نہیں۔
آل پاکستان میواتحادکے چیئرمین:
عابدحمیدخاں میوآل پاکستان میواتحاد کے چیئرمین ہیں۔جنکاتعلق ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال خاص اورنواحی گاؤں خوشحال گڑھ سے ہے ۔جوآرمی کینٹ ظفروال شکرگڑھ روڈظفروال کے بالکل قریب ہے۔وہاں پیدا ہوئے۔میوقوم کے سب سے بڑے قبیلے ڈیمروت سے تعلق رکھتے ہیں۔ہندوستان میں والدمحترم ماسٹر عبدالحمیدخاں مرحوم کا گاؤں سانٹھا واڑی اوروالدہ محترمہ کاگاؤںضلع نوح کےنواح میں اڈبرہے اوروالدہ مرحومہ دیہنگل قبیلہ سے تعلق رکھتی تھیں ۔عابدحمیدخاں میو نے ظفروال گورنمنٹ ہائی سکول سے میٹرک کرنے کے بعدزرعی ایگری کلچرانسٹیٹیوٹ داہگل نزداڈیالہ جیل راولپنڈی سے فیلڈاسسٹنٹ کا ڈپلومہ کرنے کے بعدگوجرانوالہ بورڈسے ایف اے اورپنجاب یونیورسٹی سے بی اے اور ورچوئل پونیورسٹی سے بی ایس-سائیکولوجی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

وہ اپنی میوقوم کی نفسیات کو بھانپتے ہوئے اس سے پاکستان کی تعمیراوراسلام کی سربلندی کیلئےکام لینا چاہتے ہیں۔ہم اس ویب سائیٹ سے اپنی سیاسی ومذہبی نظریات کی سرگرمیوںکو عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔اوریہ وقت کی

00923009442586

https://www.facebook.com/Chairman.Pakistan.Meo.ITTIHAD

https://www.facebook.com/groups/1001215729927638

https://www.facebook.com/AllPakistanMeoIttihad

سب سے اہم ضرورت ہے۔ آپ ہم سے رابطہ کرنے کیلئے مندرجہ بالا نمبروں پر کال کرسکتے ہیں ۔

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights