A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

میں آل پاکستان میواتحاد میں کیوں شمولیت اختیارکروں ؟

اس وجہ سے کہ ہم خوددارہیں اوریہ پارٹی ہماری ہی نہیں بلکہ ہم سب کے نام سے منسوب بھی ہے۔میوقوم پوری کی پوری ایک ایسے نیٹ ورک کے طور پر صدیوں سے جُڑی ہوئی چلی آتی ہے کہ اسکاایک فردبھی نیٹ ورک سے باہرنہیں ہے۔گویا کہ یہ ایک بہت بڑاخاندان ہے جوصدیوں سے اپنے جُدااندازوتہذیب کے طور پرچلاآتاہے۔پاکستان کو وجودبخشنے میں جتنااس قوم کا کردارہے شاید کسی دوسری قوم کا ہو۔مگرتقریباََ60سالوں سے اِسی پاکستان میں ایک گم نام قوم کی زندگی گزاررہی تھی۔اللہ بھلاکرے چوہدری محمداجمل خاں میوشہیدکاکہ وہ میدان میں کُودے اوراُنہوں نے پاکستان کے وجود کووجوددینے والی قوم کو بھی اپنی دن اوررات کی سعی سے بھرپورشناخت دی۔شہید اجمل خاں میو کی زندگی ہی میں میوقوم پاکستان کے عوام میں شناخت ہوگئی تھی اوراُنکی شہادت کے بعد بیرون ملک سےاُنکے ورکراورجرمنی میواتحادکے صدرعابدحمیدخاں میونے نہ صرف میواتحاد کو منظم کیا بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں بطورایک سیاسی پارٹی کے رجسٹرڈکرواکرپاکستان کے سیاسی اداروں کویہ بھی باورکروادیا کہ میوقوم ایک بڑی تعدادمیں پاکستان میں اپنا وجودرکھتی ہے تبھی تو میوقوم کو اپنی سیاسی پارٹی بنانیکی نوبت آئی ہے ورنہ2یا 4لاکھ کی کمیونیٹیز سیاسی پارٹیاں نہیں بنا یاکرتیں۔پاکستان میواتحادرجسٹرڈسیاسی پارٹی کروالینے کے بعدمیواتی زبان کو نادرامیں رجسٹرڈکروانے کےلیے 24اپریل 2014 میں چیئرمین پاکستان میواتحادعابدحمیدخاں میونےایک درخواست دی جسکی بناپرنادرامیں میواتی زبان کو الحمدللہ شناختی کارڈ کے فارم میںرجسٹرڈ کرلیاگیا۔جسکے ثبوت اسی ویب سائٹ پرموجودہیں۔اس بڑی کامیابی کے بعدوفاقی محکمہ مردم شماری اسلام آبادپاکستان میں بھی لاہورہائی کورٹ لاہورکے ذریعے جنابسابق وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان،سابق وفاقی سیکرٹری مردم شماری جناب کنورمحمددلشادصاحب کی مشاورت اورانکی مددسے میواتی زبان کی رجسٹریشن کے آرڈرچیف جسٹس سیدمنصورعلی شاہ صاحب کی عدالت سے کروالیے جسکو عملی جامہ باقاعدہ وفاقی محکمہ مردم شماری اسلام آباد نے12جنوری 2021کوپہنایااورساتھ ہی اپنے متعلقہ محکمہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام/احساس پروگرام اورنیشنل ہیری ٹیج اینڈکلچرڈویژن میں شامل کرنے کے احکام بھی جاری کردیئے ۔نہایت ہی محترم قارئین اورپاکستان میواتحادکے میمبربننے کی خواہش رکھنے والے حضرات یہ ملکی سطح پر جو کام ہم نے اپنی پارٹی کی وجہ سے کروالیےجبکہ ہماراکوئی بھی ایم پی اے اور ایم این اے نہیں تھا۔اب آل پاکستان میواتحادان بڑی کامیابیوں اوراپنی مضبوط شناخت کروالینے کہ بعداس قابل ہوچکا ہے کہ ہم اپنے میمبران کی مختلف شعبہء ہائے زندگی میں مددکرسکیں۔آل پاکستان میواتحاد کا میمبر بننے کیلئے آپکواپنے شناختی کارڈکی تصویرفرنٹ سائیڈ اور بیک سائیڈاپ لوڈ کرنا ہوگی تاکہ ہم باقاعدہ آپکو پارٹی کا میمبرکارڈبھی دے سکیں۔آپکا ذاتی ریکارڈمحفوظ ہاتھوں میں ہوگاانشاء اللہ۔پڑھے لکھے لوگوں کی سرکاری ملازمت کیلئے کوشش،سرکاری اور غیرسرکاری لوگوں کودرپیش مسائل کوحل کرنا،مالی طورپرکمزورطلبہ کی فیسیں ادا کرنا،کسی کالج یایونیورسٹی میں ڈاخلہ نہ مل سکنے میں اُنکی مددکرنا،علماء کواورحفاظ کو فارغ ہونے کے بعداُنکی روزی کے مواقع تلاش کرکے اُنکودلواناتاکہ پاکستان کی بنیادوں کومزیدمضبوط بنایاجاسکے،غریب گھرانوں کی امداداورروزگار کے مواقع اُنہیں مہیا کرنا،احساس پروگرام/بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے اُنکےلیے ماہانہ وظیفہ لگواکردینا،ریٹائرڈملازمین کو درپیش مسائل اور اُنکا فوری حل کرکے دینا،اوریہ تبھی ممکن ہے جب قوم ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوگی۔آل پاکستان میواتحادکاہرکوئی پاکستانی میمبربن سکتا ہے اورجن سہولتوں کا ذکر پہلے ہم کرچکے ہیں یہ سبھی کیلئے بلاتفریق ہونگی انشاء اللہ۔ہم اپنی پارٹی ہی کے میمبران کو انشاء اللہ پارلیمینٹ اورسینیٹ میں بھیجیں گے۔آل پاکستان میواتحادکے ہرمیمبر کو ہم چاہے پولیس اسٹیشن ہویاکوئی عدالت ضرورسپورٹ کریں گے۔آل پاکستان میواتحاداپنے کارکنان کی جوبھی صلاحیت ہوگی اورزندگی کے جس میدان کی بھی صلاحیت ہوگی اُسکواُجاگرکرکے رہے گاانشاء اللہ ۔

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights