A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

چیئرمین آل پاکستان میواتحاد کا پیغام

میواتی زبان کو 4 وفاقی محکموں نادرا،مردم شماری ،نیشنل ہیری ٹیج اینڈکلچر ڈویژن ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام /احساس پروگرام میں سرکاری طورپر شناخت دلوانے کے بعداب اگلاقدم آل پاکستان میواتحادکا انشاء اللہ پارلیمینٹ /سینیٹ اورصوبائی اسمبلی میں ہوگا ۔

میوقوم میں یہ نااُمیدی 74 سالوں سے چلی آرہی تھی کہ ہم خودکچھ نہیں کرسکتے اوردوسری سیاسی پارٹیاں ہمارے وجودکوتسلیم ہی نہیں کرتیں!اسی اثنامیں کراچی شہرسے چوہدری محمداجمل خاں میوشہیدؒ اُٹھے توانہوں نے چند ماہ میں میوقوم کو مایوسی اورگم نامی سے نکال کراقوام ِ پاکستان میں سراُٹھاکرجینے کا ڈھنگ سکھادیا،پاکستان میواتحادبنایااورایک اخبار پندرہ روزہ( المیوات ٹائمز )بھی جاری کیا اور ملک کے کونے کونے میں جہاں کہیں بھی میوبستے تھے وہاں تک پہنچاکراپنے ناموں کیساتھ میولکھنے کی ترغیب دی اور یوں میوقوم پورے ملک میں آشکارہوگئی۔

آل پاکستان میواتحادکے چیئرمین ہونے کے ناطے میرامیوقوم کو یہ پیغام ہے کہ ہم 75 سالوں تک جو گمناہی میں پڑے رہے وہ ہمارااپناقصورتھا،ہمارے لیے کوئی رکاوٹ بھی نہیں تھی ۔اس ملک کا قانون سب کیلئے ایک ہے اور ترقی کرنے کے مواقع بھی سبھی کیلئے ایک جیسے ہیں۔جب کوئی ایک انسان بھی قوم میں کچھ کرگزرنے کے جذبے سے کھڑاہوجاتا ہے تب کچھ نہ کچھ ضرورہوجایاکرتاہے۔ہم نے ہاتھ پرہاتھ رکھ کر74 سال گزاردیئے اور کچھ نہیں ہوسکنے کاڈھنڈورابغیرکچھ کیے پیٹتے رہے۔دیکھوایک ایساانسان جوکراچی سے اُٹھاجومیواتی زبان بھی نہیں بو ل سکتاتھااُس نے کیا کچھ نہیں کردکھایا؟

اُنہیں کی وجہ سے جو تحریک مجھے ملی میں نے اُنکی شہادت کے بعد پاکستان میواتحادکوجوکہ اُس وقت غیررجسٹرڈسیاسی پارٹی تھی اسکوالیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی رجسٹرڈکروادیااوراُسی رجسٹرڈپارٹی کی بدولت میں نے میوقوم کی مادری زبان میواتی کو 4 بڑے محکموں میں نادرا،مردم شماری ،نیشنل ہیری ٹیج اینڈکلچر ڈویژن ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام /احساس پروگرام رجسٹرڈکرواکرمیوقوم کو سرکاری سطح پرشناخت دلواڈالی۔میں بطور پارٹی کے چیئرمین میوقوم کے ایک ایک فردسے پوچھتا ہوں کہ کرنے سے کیا کچھ نہیں ہوجاتا؟

میواتی زبان کو 4 وفاقی محکموں نادرا،مردم شماری ،نیشنل ہیری ٹیج اینڈکلچر ڈویژن ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام /احساس پروگرام میں سرکاری طورپر شناخت

اب اگلاقدم آل پاکستان میواتحادکا انشاء اللہ پارلیمینٹ /سینیٹ اورصوبائی اسمبلی میں ہوگا تاکہ ہم اپنی خُودداری/شناخت کوبھی برقراررکھتے ہوئے مقصدِ پاکستان اور پاکستان کی طرف ہجرت کرکے آنیکے موقع پر اپنے بنگلے/زمینیں/قلعےاورصدیوں سے چلے آتے کلچرکوجوہم نے ہجرت کرکے پاکستان آنیکی خاطرقربان کیااُس سے وفاداری کرسکیں۔دنیا کے عظیم ترین دانشورانسان ،،افلاطون،، نے بہت صدیوں پہلے فرمایاتھا کہ ،،سیاست سے کنارہ کشی کاانجام یہ ہوگاکہ تم سے کم تر لوگ اُٹھ کرتم پرراج کرنے لگیں گے،،سوایسا ہورہاہے۔52 قبیلوں والی میوقوم جسکے 52 قلعے،52 راجےاور52 ریاستیں وہ آج پاکستان میں اُنکی دم پکڑے ہوئے نظرآرہی ہے جنکاسیاست اورریاست میں کہیں کوئی بھی ذکرموجود نہیں ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ پاکستان جیسے ملک کو وجود دینے والی قوم کا آج اپناسیاسی وجود ہی نہیں ہے۔صوبہ پنجاب اور کراچی سمیت 10 حلقے ایسے موجود ہیں جنمیںمیوقوم کی اکثریت موجود ہے جن میں ہم تھوڑی سی محنت کرکےپارلیمینٹ/سینیٹ اورصوبائی اسمبلی میں اپنا نمائندہ بھیج سکتے ہیں جوپاکستان کی ترقی وتعمیرمیں میوقوم کی صلاحیتوں کی بھی ترجمانی کرسکے۔

پاکستان کسی نعمت ِ عظمی سے کم نہیں۔جسکی اکثریت کا دین ہم سب کا دین ،جسکاقانون ہم سب کیلئے اورپھربھی ہم اسکی تعمیروترقی کیلئے متحدنہ ہوں ؟ جنہوں نے اپنی عزتوں،جان ومال،اپنی حکومتوں اورچودھروں کواس ملک کووجود دینے کی خاطرقربان کیاروزقیامت اُنہوں نے ہماراگریبان پکڑلیاتو چھُڑانا مشکل ہوجائیگا۔آخرمیں میں میوقوم سے یہی کہنا چاہتاہوں کہ قوم مجھے اتحاددے اور میں تمہیں زندگی کے ہرہرپہلوپرانشاء اللہ تمہاراترجمان بن کر نظرآؤنگا۔ تمہیں تمہاری پُرانی چودھراہٹ واپس دلواؤنگا۔جنکوابھی تک اُنکی زمینیں الاٹ نہیں ہوئی ہیں اُنکی زمینیں اُنہیں الاٹ کرکے دکھاؤں گا انشاء اللہ۔

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights