A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

آل پاکستان میواتحاد کے کام

ہمارے آئندہ کاموں میں شامل

1- سب سے پہلےجو اوّلیت کسی کام کو حاصل ہے تو وہ میو قوم کا اتحاد ہے۔اوراسی کی برکت سے میو قوم کے تمام کام سرانجام دیئے جا سکتے ہیں۔ جب تک قوم متحد نہیں ہوجاتی ہمیں یہ کیسے معلوم ہو سکتا ہے کہ قوم کی کیا ضرورت اور اسکو کیا تکلیف لاحق ہے۔نئی پود/نئی جنریشن /نئی نسل نے پاکستان میں آنکھ کھولنے کے بعد میوقوم کے اتحاد کا کہیں کوئی نظارہ اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔ اگر ہم نے اس معاملے میں کوتاہی برتی تو آئندہ اسکے بعد آنیوالی نسلوں کے دل ودماغ سے بھی یہ بات مٹ جائے گی کہ کبھی میو قوم بھی اتحاد سے رہا کرتی تھی اور یہ ہماری تہذیب وثقافت تھی۔ اورآئندہ آنیوالی نسل یہ خیال کرنا شروع کر دے گی کہ یہ سب اتحاد کی باتیں سوائے قصّے اور کہانیوں کے کچھ بھی نہیں ۔
2۔ اپنی مادری زبان کی ترقی وترویج ،اسکے ادیب وشعراء کیساتھ ساتھ مؤرخین کی عملی حوصلہ افزائی ہے۔
3۔ میو طلباء طالبات کی تعلیم کے دوران حائل مشکلات کو دُور کرنا، خواہ وہ فیس کی صورت میں ہوں یاکسی اور صورت میں۔
4۔ پڑھے لکھے طلباء وطالبات کو اُنکی خواہش کے مطابق کام کے میدان میں اُتارنا اور سرکاری ملازمت کے خواہش مند طلباء وطالبات کو سرکاری ملازمت دلوانا آل پاکستان میو اتحاد کا اتحاد قائم کرنے کے بعد سب سے اوّل کام یہی ہوگا۔
5۔ ملازمت پیشہ لوگوں کی مشکلات کا شدت سے عملی طور پر نوٹس لینا
6۔ میوات کے مدارس ِ دینیہ خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں اُنکی مالی امداد کو یقینی بنانا۔
7۔ بے روزگار طبقے کو اُنکی خواہش کے میدان میں نوکری دلوانا
8۔ ہرسال مدارس سے فارغ ہونیوالے علماء اور حفاظ کو سرکاری مساجد میں کہیں نہ کہیں ملازم کروانا تاکہ علم نبوت کو حاصل کرنے والے ضائع ہونے سے بچ جائیں ۔
9۔جیلوں میں بند میواتیوں کو ہرصورت رہائی دلوانا خواہ فریقین کے مابین صلح کروا کریا پھر ضمانت کروا کر،خواہ وہ چھوٹے مقدمات میں بند ہوں یا بڑے مقدمات میں۔
10. بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے جانیوالے خواہش مند طلباء کو طریقہ بتلانا اور وہاں پہنچ کراُنکی رہائش یا کام کرنیکی ضرورت کیلئے اپنے ذرائع کو استعمال میں لانا۔

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights