A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

ایپمی کی لیڈرشپ

آل پاکستان میو اتحاد کی لیڈر شپ کن خُوبیوں کے حامل افراد پرمشتمل ہے؟
پارٹی کی اعلی قیاد ت خُصوصاََ پڑھے لکھے افراد پرمشتمل ہے۔لیکن مشاہدہ یہ بھی بتاتا ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو بڑی بڑی ڈگریوں کے حامل افراد پرعقل ودانش کے لحاظ سے سبقت رکھتے ہیں وہ لوگ بھی پارٹی کی اعلی قیادت میں شامل کیے جائیں گے۔آل پاکستان میو اتحاد کی لیڈر شپ کی جانب سے میو قوم کے اُن تمام چھوٹے چھوٹے گروہوں کو جو ادب وثقافت،قوم کی فلاح وبہبود اور تعلیم کے نام پر سیاست  کر رہے ہیں

دعوت دی جاتی ہے کہ آل پاکستان میواتحاد پاکستان کی دھرتی پرمیو قوم کی پہلی سیاسی پارٹی ہے جس نے میو قوم کو اقتدار سے باہر رہتے ہوئے بھی  4وفاقی محکموں ،نادرا،مردم شماری،نیشنل ہیری ٹیج اینڈ کلچرڈویژن اوراحساس پروگرام میں شناخت دی ہے میں شامل ہوکرکھُل کرسیاست کریں۔اوپر ذکر کیے گئے ٹائیٹلز کی اوٹ میں/چھپ کر/پیچھے رہ کر سیاست نہیں ہوسکتی لہذا اپنا قیمتی وقت ضائع  کیے بغیر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں۔ پارٹی کی لیڈرشپ انشاء اللہ میوقوم کی تاریخ پر نظررکھتے ہوئے میو قوم کیلئےجدید تاریخی کارناموں کا سبب بنے گی۔ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہماراایمان ہےکہ جس بھی شخص کو جو صلاحیت دی گئی ہے اگراس نے اس دارالامتحان میں اسکو اُجاگرنہیں کیا تواس سے قیامت کے دن سوال ہوگا۔اس لیے میوقوم کے غیورباصلاحیت نوجوان اور پڑھے لکھے بزرگ اس پولیٹیکل پارٹی کے پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کواُجاگرکرسکتے ہیں۔ہماری یعنی آل پاکستان میواتحادکی بنیاد(پڑھ اپنے رب کے نام سےجس نے تجھے پیدا کیا ہے پرہے۔اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے اگرہم اپنی میوقوم کے مشاہیرہی کی تاریخ پڑھ کراس سے استفادہ کرلیں تویقیناََ ہم اپنے ملک وقوم ہی کی نہیں بلکہ دین ِ اسلام کی بھی اشاعت کرنیکا حق ادا کرسکتے ہیں۔ہمارے پاکستانی سیاستدان جو کہ واضح طورپریہودونصاری کے ایجنٹ ثابت ہوچکے ہیں انہوں نے کلمہ طیبہ کی بنیادپرحاصل کیے گئے ملک میں کبھی کسی پولیٹیکل اکیڈمی کی بنیادنہیں رکھی جسمیں آنیوالی نسلوں کو علم سیاسیات کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئےاُنکو سیاست اورریاست کاعلم سکھاکرمیدان میں اُتاراجاسکے۔جبکہ حضورﷺ نے مدینہ طیبہ میں ریاست مدینہ کی بنیادرکھ کرقیامت تک کے مسلمانوں کو جینے کاسلیقہ سکھانے کی ترغیب دی ہے کہ نظام دنیااورنظام انصاف اس طرح سے چلایا جائے گااسکے علاوہ تمام طریقے اورنظریے ناکام یاپھرظالم اوریاپھرمظلوم ہونگے۔ان تما م دینی باتوں اورعلوم کو سامنے رکھتے ہوئے آل پاکستان میواتحاد کی قیادت میوقوم کودین پرمستحکم کرتےہوئے ہرہرزمانے میں آگے بڑھے گی۔سب کچھ چھوٹ جائے مگراللہ اوراسکے رسول کی رسی کسی بھی انسان کے ہاتھ سے نہیں چھوٹنے پائے ورنہ ایک بہت بڑا گڑھاموجودہے جسمیں رسی چھوٹتے ہی گرجائیں گے۔

 

 

 

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights