A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

یاسرمیواورکھیل کی دنیامیں میونوجوانوں کیلئے ایک رول ماڈل

4 125

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

یاسرمیواورکھیل کی دنیا،محمد یاسرسلطان میو کا نام میوریکارڈبک میں شامل، آل پاکستان میواتحادکے چیئرمین عابدحمید خان میونے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمدیاسرسلطان میونے اپنی کوششوں سے میوقوم کیساتھ پاکستان کاسربھی فخرسے بلند کردیا ہے۔اس سلسلے میں جتنی بھی خوشی منائی جائے وہ کم ہے۔اپنی لگن اور منزل پرفوکس رکھتے ہوئے انہوں نے آئندہ کیلئے کھیل کے میدان ہوں یاپھرسیاست کے تمام میدانوں میں نوجوانوں کیلئے اپنے آپکو رول ماڈل بناکرپیش کردیاہے

 

کھیل کی دنیامیں میوات کوچارچاندلگانیوالا

یاسرمیواورکھیل کی دنیا کومدنظررکھتے ہوئےانہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسرسلطان میوکایہ عملی اقدام جوپاکستان کی تعمیراورعزت کوچارچاندلگانے میں اُٹھایاگیا ہے وہ دل کی گہرائیوں سے اُسے مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔میونوجوانوں کومحمدیاسرسلطان میوکی وہ ویڈیوبارباردیکھنا چاہیے وہ صرف ویڈیوہی نہیں بلکہ زندگی کی تمام منزلیں پالینے کا روڈ میپ ثابت ہوسکتی ہے۔ عابدحمیدخاں میونے یاسرسلطان میوکانام میوریکارڈبک میں شامل کرنیکی سفارش کی ۔

 

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

یاسرسلطان میوکی کارکردگی قوم کی تعمیرمیں عملی حصہ۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیامیں انکی عملی کارکردگی کی بناپرہی انکا نام میوریکارڈ بک میں ڈالاگیاہے۔جیسے یاسرسلطان میونے کرکے دکھائی ہے۔خالی نعرے ملک وقوم کی تعمیرہرگزثابت نہیں ہوسکتے بلکہ اپنے آپکو دھوکہ دیناثابت ہوتے ہیں۔اوریہ فعل کوئی شعوررکھنے والاشخص ہرگزسرانجام نہیں دے سکتا۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

ایپمی حوصلہ دیتاہے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیاکامیدان ہویاپھرکوئی اورمیدان آل پاکستان میواتحادحوصلہ دیتا۔کھلاڑی چاہے کسی بھی مذہب یاقوم کاہی کیوں نہ مگر وہ پاکستان کی تعمیرمیں عملی طور پر حصہ لیتا ہوانہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میوقوم کے نوجوانوں اور تمام ترپاکستانی نوجوانوں کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچاہے کہ انکے لیے ترقی کرنے کے وسائل موجودنہیں ہیں۔نوجوان اپنی منزل کاتعین توکریں اوراس پر فوکس رکھیں۔منزل ایک ایسااَن دیکھا مقام ہے جس کو انسان اپنے تخیل کی طاقت سے بناتاہے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

 یاسرسلطان میوبھی کھیل کی دنیامیں رول موڈل 

یاسرمیواورکھیل کی دنیامیں جواس بات کوجانتے ہیں کہ اگر انہوں نے میوقوم کے نوجوانوں کےلیے ہرہرمیدان کیلئے کردارکی تعمیرکرنی ہے توانہیں مثالی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکاریکارڈرکھنا ہوگا تاکہ موجودہ اور آنیوالی نسلیں اپنے پچھلوں سے ترغیب لیں سکیں۔تاریخ/ریکارڈاچھا ہویابُرادونوں راستوں کیلئے ایندھن کاکام دیتا ہے۔اسی لیے عابدحمیدخاں میونے 2011 میں میوریکارڈبُک بنائی اور الحمدللہ آج وہ اون لائین بھی ہوچکی ہے۔انہوں نے یاسرسلطان میوکانام پورے ایشیامیں نیزہ بازی کی بہترین کارکردگی کی بناپرمیوریکارڈبُک میں درج کرنیکا اعلان کیا۔

 

اتھلیٹس یاسرسلطان میو کا لاہور ائیر پورٹ  پر استقبال

یاسرمیواورکھیل کی دنیامیں تیسری پوزیشن اورایشین اتھلیٹس میں کا نسی کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی سپور ٹس کی دنیا کے قومی ہیرو یاسر سلطان میو کا لاہور ائیر پور ٹ آ مدپر شاندار استقبال کیا گیا، آ ل پاکستان فارمیسی کالجز ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحاق میو ،چوہدری نعیم میوایڈووکیٹ سمیت دیگر میواتی برادری کے سینکڑوں لو گو ں نے انہیں پاکستان کی سر زمین آ مد پر خو ش آ مدید کہااوران کا شانداراستقبال کیا ۔

 

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

حکومت بھی نیزہ بازوں  کی حوصلہ افزائی کرے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا میں پاکستان کے سپو ت یا سر سلطان میو نے پورے ایشیا ء اور ساری دنیا میں پاکستان کا نام رو شن کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں اورحکومت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ جس طرح اس نوجوان نے ایک دیہا ت میں بغیر کسی سہو لت کے اتھلیٹس کو سیکھ کر ملک کا نام رو شن کیا ہے ۔

 

بڑے نام مگرچھوٹے انعام

 

پاکستان کی تاریخ میں میوقوم کاکوئی بھی نوجوان سپورٹس کے میدان میں اتنی بڑی کامیابی اوراپنے وطن کی تعمیرمیں عملی کردارادانہیں کرسکاہے جتنایاسرسلطان میونے کیا ہے۔مگراس قوم کے بڑے بڑے ہاؤاورجواپنی ذہنی چاردیواری میں بڑے بڑے چوہدری ہیں انہوں نے اس نوجوان کی جیسے قدرکرنی چاہیے تھی ویسی ہرگزنہیں کی۔یہ جعلی اور کریڈٹ چوراگرمل کرایک ایک لاکھ روپیہ بھی اس نوجوان کودیدیتے توکونسی قیامت آجانی تھی۔ہم نے یاسرسلطان میوکانام میوریکارڈبک میں شامل کردیاہے۔نسلیں یادرکھیں گی۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

میوقوم کےکُلکھنوں  سے اپیل

یاسرمیواورکھیل کی دنیا میں پاکستان کی تاریخ میں میوقوم کاکوئی بھی نوجوان یاکسی بھی عمرکاہویاکسی بھی میدان کاکھلاڑی ہی کیوں نہ ہواگروہ ملک وقوم کانام روشن کرتا ہے توقوم کے مالداروں کو چاہیے کہ اسکی اتنی حوصلہ افزائی مالی طورپرکردیں کہ ہماری نسلیں ہرمیدان میں ہمارانام روشن کریں۔لیکن یہاں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ قوم کے کچھ میرجعفران یہ خیال کرتے ہیں کہ کوئی ان سے آگے کیوں نکل جائے؟۔یاسرسلطان میوکانام میوریکارڈبک میں شامل بھی توتمہاراہی حوصلہ ہے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

آل پاکستان میواتحاد

یاسرمیواورکھیل کی دنیامیں انشاء اللہ میونوجوانوں کیساتھ مکمل طور پرعملی تعاون کرنے پریقین رکھتا ہے۔آل پاکستان میواتحاد چاہتا ہے کہ وہ دینی جذبے سے معمورنوجوان دنیاکے ہرہرمیدان میں اُتارکرنہ صرف کھیلوں کی دنیامیں پاکستان کانام روشن کرے بلکہ انکی شخصیت سے اسلام کا اظہارہوتاہوابھی نظرآئے کہ یہ محمدرسول اللہ کے سپاہی ہیں۔تاکہ دونوں کام ہوجائیں۔ہمارے اسلاف دین سے معمورہوکرہرہرمیدان میں اترے ہیں اوردنیانے انکی پیروی کی ہے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

میوفٹ بال کلب

یاسرمیواورکھیل کی دنیامیں نام پیداکرکے کھیلوں کی دنیامیں میوقوم کہاں کہاں پیچھے ہے کی نشاندہی کروادی ہے۔آل پاکستان میواتحادعنقریب میوفٹ بال کلب کی بنیاد رکھنے جارہاہے۔یہ وہ کھیل ہے جسے پوری دنیامیں سب سے زیادہ دیکھااورپسند کیا جاتاہے۔اورجسمانی ورزش بھی اسمیں تمام کھیلوں سے زیادہ ہے۔ایک فٹ بال کے کھلاڑی میں سوچنے کی اتنی صلاحیت پیداہوجاتی ہے کہ وہ زندگی کے ہرمیدان میں اپنی بازی جتنے کے قابل ہوجاتاہے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

میوفٹ بال کلب(ظفروال)

چیئرمین آل پاکستان میواتحادکاتعلق ظفروال اورظفروال کے گاؤں خوشحال گڑھ سے ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ یہ کھیل سب سے پہلے اپنے آبائی علاقے ظفروال ہی سے شروع کیا جائے۔انشاء اللہ ایک اچھے پروگرام کے تحت جلدازجلداس میوفٹ بال کلب کاافتتاح کردیا جائیگا۔پہلے یہ کلب تحصیل لیول سے شروع کیے جائیں گے۔میوقوم کے سپوتوں کی قدرکرنیوالا سب سے بڑااورپہلا پلیٹ فارم آل پاکستان میواتحاد ہی ہے جسکی بنیاد چوہدری اجمل خاں میونے 2000 میں کراچی میں رکھی تھی۔اورانکے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عابدحمیدخاں میواب اسکے سیاسی پارٹی کے طورپرچیئرمین ہیں ۔

 

کھیلوں سے انسان جسمانی طورپرتوصحت مندرہتاہی ہے۔اسکے ساتھ ساتھ روحانی طور پراورنفسیاتی طور پربھی کھیلیں ہمیں صحت مند رکھتی ہیں۔قیامت کے دن جہاں بہت سے سوال ہونگے وہاں ایک سوال صحت کے بارے میں بھی ہوگاکہ  تم نےصحت کے ہوتے ہوئے بھی اللہ کے احکامات کوکیوں بجالانے میں تاخیرکی۔ اسی لیے حضورنے فرمایاتھا بیماریسے پہلے صحت کی قدرجانو۔

 

کھیلیں اگرہم لعولہب کی نیت سے نہ کھیلیں بلکہ صحت کوقائم رکھنے کی نیت سےکھیلیں تویہ ثواب کا سبب بن سکتی ہیں۔زندگی جینے کامزہ وہی لوگ لے رہے ہیں جوصحت مند ہیں اورجوروپے پیسے کے پیچھے صحت کھوبیٹھے ہیں انکی گھسٹ گھسٹ کرگزررہی ہے۔

 

آل پاکستان میواتحاد ان دس کھیل کے میدانوں میں نوجوان پیداکریگا

فرانسیسی رنر ماہے ڈین مخیسی بینابد 2014 کی یورپیئن چیمپیئن شپ میں انتہائی تیزی سے اختتامی لائن کی جانب بھاگے جا رہے تھے اور اختتامی لائن کے قریب پہنچ کر انہوں نے فرط جذبات سے اپنی قمیض اتار کر جشن منانا شروع کردیا لیکن اگلے ہی لمحے جو ہوا وہ ان کیلئے کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا۔

 

تین ہزار اسٹیپل چیز کے مقابلے میں شرٹ اتارنے پر انہیں مقابلے سے نااہل قرار دیتے ہوئے فتح چھین لی گئی جس پر ایتھلیٹ نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس حرکت پر مجھے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔ہر کھیل میں ہی شرٹ اتاری جا سکتی ہے لیکن ایتھلیٹکس میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔یہاں ہم دنیا کے مختلف کھیلوں میں ایسے ہی چند عجیب و غریب قوانین کا تذکرہ کر رہے ہیں جو شاید ہی آپ کے علم میں ہوں گے

 

گالف

گالف میں اگر آپ اپنے اسکور کارڈ پر دستخط نہیں کرتے تو آپ کو نااہل قرار دے دیا جاتا ہے۔ دستخط کرنا اس بات کی ضمانت آپ اسکور سے متفق ہیں لہٰذا اگر آپ دستخط نہیں کرتے تو وہ آفیشل نہیں ہو گا اور کھلاڑی کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

ٹینس

ٹینس کے میچ میں اگر آپ پوائنٹ کا آغاز ٹوپی پہن کر کرتے ہیں تو آپ کو اس کا اختتام بھی اسی طرح ٹوپی پہن کر کرنا پڑتا ہے۔ اگر اسے پوائنٹ کے درماین اتار دیا جائے تو پھر اس پوائنٹ کو دوبارہ کھیلا جاتا ہے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے 2012 کے یو ایس اوپن کے میچ کے دوران اس قانون کی زد میں آئے تھے۔

 

ایتھلیٹکس

ریس کے دوران شرٹ اتارنا ممنوعی ہے اور ایسا کرنے پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ فرانسیسی رنر ماہے ڈین مخیسی بینابد کو 2014 کی ریس کے دوران شرٹ اتارنے پر نااہل قرار دے دیا گیا اور وہ اپنے گولڈ میڈل سے محروم ہو گئے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

کرکٹ

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ایک کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے تین منٹ کے اندر دوسرا بیٹسمین میدان میں نا اترے تو انہیں ٹائم آؤٹ کر دیا جاتا ہے۔ تاہم سخت کرکت قوانین کے سبب اس طرز کا کوئی واقعہ آج تک علم میں نہیں آیا اور کسی انٹرنیشنل میچ میں ایسا نہیں ہوا۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

شو جمپنگ

اس مقابلے میں شرکت کرنے والے گھوڑوں کیلئے ضروری ہے کہ ان کی ٹانگوں پر کٹ یا کٹے ہوئے کا نشان نہ ہو کیونکہ چند لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے اونچی چھلانگ لگانے کیلئے حوصلہ افزائی ہوتی ہے لہٰذا یہ قانون بنایا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

واٹر پولو

اولمپک واٹر پولو میں کروچ ایریا میں پکڑنا، مارنا یا لاتیں مارنا منع ہے جبکہ حریف کھلاڑی کے چہرے پر پانی بھی نہیں مارا جا سکتا۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

فارمولا ای ریس

ریس کے دوران جس ڈرائیور کا ٹوئٹر پر سب سے زیادہ ذکر ہو رہا ہوتا ہے اسے اپنی گاڑی کی الیکٹرک موٹر کیلئے ایک اضافی پاور فراہم کی جاتی ہے۔

 

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

شطرنج

اگر خاتون کھلاڑی نے نیم عریاں لباس پہن رکھا ہو تو اسے مقابلے کیلئے نااہل قرار دیا جاتا ہے، اگر ان کا حریف کھلاڑی شکایت کرے تو ججوں کا پینل اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا خاتون کھلاڑی نے مناسب لباس پہنا ہے یا نہیں۔

 

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

تیراندازی

ہر تیر پر تیر انداز کے نام کے ابتدائی حروف یا پورا نام لکھا ہونا چاہیے جبکہ ایک تیز چلانے کیلئے 40 سیکنڈ کا وقت ہوتا ہے

یاسرسلطان میواورکھیل کی دنیا

 

بیچ والی بال

ہر ٹیم کو مختلف رنگ کا لباس پہننا ضروری ہے۔ اگر دونوں ٹیمیں ایک جیسا لباس پہن آئیں تو ایک سکا اچھال کر ٹاس کیا جاتا ہے جس کے بعد فیصلہ ہوتا ہے کہ کس ٹیم کو جا کر کپڑے تبدیل کرنے ہیں۔

یاسرمیواورکھیل کی دنیا

 

میوقوم کے نوجوانوں کوان دس کھیلوں کے میدانوں میں آنے سے پہلے ان کے قوانین کوضروری جانناہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] ہے کہ وہ اعجاز خاں میو کی کتابوں سے کس حد تک استفادہ کر کے انفرادی طور پر اپنی […]

  2. […] اس وقت تک زندہ جاوید رہیں گے، جب تک تاریخ میں پاکستان کا نام موجود ہے ۔مگر افسوس ہے کے پاکستان بنے ہوئے 74 سال ہوگئے […]

  3. […] ، احمد ِ مجتبیٰ ﷺ کا ظہور قدسی اور آپ ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آوری پوری کائنات پر پرور دگار عالم کا سب سے عظیم […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights