A political party that wants to play an important role in the development and construction of Pakistan along with the rights of the Meo Nation.

میں جنت سے کیوں نکلوں

میں جنت سے کیوں نکلوں؟صحبت تو نیک لوگوں کی بھی مروادیتی ہے۔

20 193

میں جنت سے کیوں نکلوں ؟ 

 

حضرت ادریس علیہ السلام کا اصل نام  ’’  اخنوخ  ‘‘ ہے۔آپ حضرت نوح علیہ السلام کے پڑدادا ہیں ۔ حضرت آدم علیہ السلام کے بعد آپ ہی پہلے رسول ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ پر تیس صحیفے نازل فرمائے ۔آپ لوگوں کو بکثرت درس دیا کرتے تھے ۔اسی لئے آپ کا لقب’’ادریس ‘‘پڑ گیا اور آپ کا یہ لقب اس قدر مشہور ہو گیا کہ بہت سے لو گوں کو آپ کا اصل نام معلوم ہی نہیں ۔میں جنت سے کیوں نکلوں

میں جنت سے کیوں نکلوں ؟

جنہوں نے سب سے پہلے قلم سے لکھا۔

قرآن مجیدمیں بھی آپ کانام ’’ ادریس ‘‘ ہی ہے ۔سورہ مریم میں ان کا ذکر ان الفاظ میں ہے ۔

 ’’ اور کتاب                 میں حضرت ادریس  ؑ کو یاد کرو ۔بے شک وہ صدیق تھے جو غیب کی خبریں دیتے تھے اور ہم نے انہیں بلند مقام آسمان پر اٹھا لیا ۔ یہ وہ ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے اولاد آدم کے نبیوں میں سے ۔ حضرت ادریس علیہ السلام ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے سب سے پہلے قلم سے لکھا۔میں جنت سے کیوں نکلوں؟

میں موت کا مزہ چکھنا چاہتا ہوں ، کیسا ہو تا ہے؟

 

۔ سلے ہو ئے کپڑے پہننے کی ابتدا ء بھی آپ نے کی ۔اس سے پہلے لوگ جانوروں کی کھالیں پہنا کرتے تھے ۔سب سے پہلے ہتھیار بنانے والے ، ترازو اور پیمانے بنانے والے اور علم نجوم وحساب  جاننے والے بھی آپ ہی ہیں ۔   روایت میں ہے کہ حضرت ادریس علیہ السلام نے ملک الموت سے فرمایا کہ میں موت کا مزہ چکھنا چاہتا ہوں ، کیسا ہو تا ہے؟میری روح قبض کرکے   دکھائو ۔ ملک الموت نے ان کے حکم کی تعمیل کی  ۔

میں جنت سے کیوں نکلوں؟

اب مجھے جہنم دکھاؤ

روح قبض کرکے اسی وقت آپ کی طرف لوٹادی  اور آپ ؑ زندہ ہوگئے ۔اس کے بعد آپ نے فرمایا کہ اب مجھے جہنم دکھائو تاکہ خوف الٰہی زیادہ ہو ۔یہ کام بھی کیا گیا ۔ جہنم کو دیکھ کر آپ نے داروغہ سے فرمایا کہ دروازہ کھولومیں اس دروازہ سے گزرنا چاہتا ہوں ۔ایسا ہی کیا گیا اورآپ اس میں سے گزرے ۔ پھر آپ نے ملک الموت سے فرمایا کہ مجھے جنت دکھائو ۔وہ آپ کو جنت میں لے گئے ۔ آپ دروازوں کو کھلوا کر جنت میں داخل ہو گئے۔

میں جنت سے کیوں نکلوں؟

اب میں جنت سے کیوں نکلوں ؟

تھوڑی دیر انتظار کے بعد ملک الموت نے کہا کہ اب آپ اپنے مقام پر تشریف لے چلئے ۔ آپ نے فرمایا : ’’ اب میں یہاں سے کہیں نہیں جائوں گا ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ’’ کل نفس ذائقہ الموت ‘‘ تو موت کا مزہ چکھ ہی چکاہوں ۔اللہ تعالیٰ نے یہ بھی

فرمایا ہے کہ   ان منکم الا واردھا ‘‘ کہ ہر شخص کو جہنم پر گزرنا ہے تو میں گزر چکا  ہوں۔اب میں جنت میں پہنچ چکا ہوں۔

اور جنت پہنچنے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے کہ  ’’ وما ھم منھا بمخرجین  ‘‘ ۔ جنت میں داخل ہونے والے جنت سے نکالے نہیں جائیں گے ۔

اب مجھے جنت سے چلنے کے لئے کیوں کہتے  ہو ؟  اللہ  تعالیٰ نے ملک الموت کو وحی بھیجی کہ حضرت ادریس علیہ السلام نے جو کچھ

کیا میرے اذن سے کیا

میں جنت سے کیوں نکلوں؟

سبحان اللہ

اوہ میرے ہی اذن سے جنت میں داخل ہوئےہیںلہٰذا تم انہیں چھوڑ دو۔

وہ جنت ہی میں رہیں گے ۔چنانچہ حضرت ادریس علیہ السلام جنت میں 

ہیں اور زندہ ہیں

حضرت ادریس علیہ السلام کوعلم نے جنت میں پہنچادیا۔

علم ہوتوایسا،حضرت ادریس علیہ السلام نے اللہ تعالی کے فرمانات اوروعدوں کوگہرائی سے پڑھاہواتھا۔اس لیے انہوں نے اللہ کے فرمانات کو عمل میں لاکرجنت میں قیامت آنے سے پہلے ہی اپناداخلہ کروالیا۔فرشتہ بھی مجبورکردیااوراللہ پاک کوبھی اپنا وعدہ پوراکرناپڑا۔پہلے نبی ہیں ادریس علیہ السلام جودنیامیں ہی رہتے ہوئے قیامت سے پہلے جنت میں اپنے علم کی بدولت داخل ہوگئے۔

میں جنت سے کیوں نکلوں؟

کون کہتاہے کہ شیطان کے پاس بہت علم ہے؟

 شیطان ابلیس کے پاس بہت علم ہے۔نہ جانے مشہورکرنے والوں نے اس بات پرغورکیوں نہیں کیا کہ اگراسکے پاس علم ہوتاتووہ جنت سے باہرکیوں نکلتااوراللہ کی لعنت کامستحق کیوں ٹھہرتا۔علم توحضرت آدم علیہ السلام کے پاس تھا جسکے مقابلے مں فرشتوں سے سوال کیاگیاتوانہوں نے کہہ دیاکہ اللہ ہمارے پاس تواتناہی علم ہے جتناآپ نے ہمیں دیاتواسی بناپرفرشتوں کوآدم علیہ السلام کے سامنے جھکناپڑا۔شیطان کے پاس علم ہوتاتواللہ کاحکم بھی مانتااور ادریس علیہ السلام کی طرح کہہ سکتاتھاکہ میں جنت سے کیوں نکلوں ؟

میں جنت سے کیوں نکلوں ؟

عبادت جنت میں لیجاتوسکتی ہے مگر؟

شیطان عبادت کی وجہ سے اس علاقے میں بھی آجاسکتاتھاجہاں کسی دوسرے جن اورانسان کی رسائی نہیں تھی۔بیشک عبادت بہت بڑی چیزہے اورناممکنات کوممکن بنانیوالی ہے۔مگرعبادت بغیرعلم کے کچھ بھی نہیں۔یہ بات اللہ کریم نے روزاول سے ہرمسلمان کیلئے جاری کردی ہے۔بیشک شیطان ابلیس عبادت کی وجہ سےان سرحدوں کوعبورکرنے کااعزازرکھتاہے جنکوچھوناکسی جن وانس کے بس کی بات نہیں تھی۔مگرعلم نہ ہونیکی وجہ سے جنت سے نکالے گئے اورحضرت ادریس علیہ السلام علم کی بدولت کہہ دیاکہ میں جنت سے کیوں نکلوں ؟

نیک لوگوں کی صحبت بھی مروادیتی ہے۔

بڑے لوگوں کی صحبت اختیارکرنیکافیشن پاکستان میں بہت زیادہ پایاجاتاہے اوراس پر فخربھی کیا جاتاہے کہ فلاں کے فلاں سے  اچھے تعلقات ہیں اوراسکااُٹھنااوربیٹھناانکیساتھ ہے۔شیطان ابلیس نے بھی عبادت کرکرکے اپنے آپکوفرشتوں کی صحبت میں بٹھانے کے لائق توکرلیامگرہم جنس نہ ہونیکی وجہ سے وہ خوبیاں اسکی ذات کاحصہ نہ بن سکیں جوفرشتوں کی ذات میں تھیں۔لہذااسکوبھی حکم ملاکہ وہ بھی سجدہ کرے۔حالانکہ یہ سوال اس پر فٹ آتاہی نہیں تھالیکن صحبت نے مروادیااورہمیشہ کیلئے جہنم کامستحق ہوا۔صحبت سوچ کراختیارکیجیے نیک لوگوں کی صحبت بھی انسان کومرواسکتی ہے۔

علم ہوتاتوکہتامیں جنت سے کیوں نکلوں؟

شیطان ابلیس لوگوں کوجنت میں لیجانیکا سبب

کون یہ کہتا ہے کہ شیطان صرف لوگوں کوجہنم میں ہی لیجانیکاسبب ہے میں تویہاں تک کہے دیتاہوں کہ اسکی وجہ سے کھربوں لوگ جنت میں چلے جائیں گے۔اللہ کے حکم کی تعمیل نہ کرکے وہ لعین ٹھہرااوراس پردن رات اللہ کی اوراسکے فرشتوں اور نیک لوگوں کی بھی لعنت ہوتی رہتی ہے اورہوتی رہے گی مگراسکی وجہ سے ہی ہم اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہیں۔اورہرحرف پرنیکی،کسی کودساورکسی کوبیشمار،جنکی وجہ سے لوگ جنت میں چلے جائیں مگراس بدنصیب کوکچھ بھی نہ ملا۔

 حضرت جندب بن جنادہ ابوذرغفاری لوگوں کوجنت میں لیجانیکا سبب

حضرت جندب بن جنادہ رضی اللہ عنہ نے اسلام میں سب سے پہلے حضورﷺ کوالسلام علیک یارسول اللہ کہاتھا۔اوربعدمیں قیامت تک انکاکیاہواسلام  امت محمدیہ میں رواج اورسنت قرارپایا۔کسی السلام علیکم کہنابہت ہی بڑی دعاہے۔میں اس پر باقاعدہ ایک مضمون لکھوں گاجسمیں یہ ثابت کرنی کوشش کرونگاکہ کیسے یہ بہت بڑدعا ہے۔اورانکی وجہ سے لاتعدادلوگ جنت میں جائیں گے اوراسکاثواب حضرت جندب بن جنادہ ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ کو ملتارہےگا۔

20 تبصرے
  1. […] نے کہا ہاں ! امیر المومنین!اس نے پوچھا کہ آخرتم نے ایسا کیوں کیا ہے اور بے وقت اذان کیوں دی ہے؟ حالانکہ ابھی بھی… نے کہاکہ اگر میری جان بخشی کا امیر المومنین وعدہ کریں […]

  2. […] بھی یہ اعلان کردیں کہ میں نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے مگر حکومت کے مقدربرے […]

  3. […] کیوں نہ جہازکے پیندے میں ہی سوراخ کرلیں تاکہ خوب پانی حاصل کیا جاسکے اوربالائی […]

  4. […] دار نہیں اور نہ ہی ملاقات پر پابندی ہے ۔ جب وہ مسجد اموی میں داخل ہوا تو خوبصورت عمارت کودیکھ کر سمجھاکہ یہی شاہی […]

  5. […] اسکے سہولت کاروں کوتنہائی میں بیٹھ کرسوچناہوگا کہ وہ کیوں عمران ریاض خان اور عمران خان کی طرح ملک میں پذیرائی […]

  6. […] جنت کا کچھ ایسا طول و عرض بیان کرتا ہے جو میری سمجھ میں نہیں آتا ۔آپ ؄کا قرآن کہتا ہے جنت کا عرض آسمان ا… پہلے کس کا خون گرا تھا […]

  7. […] اپنی میوقوم سے پیاردلانیوالی صرف چندباتیں ہی توہیں۔جسکی وجہ سے میں […]

  8. […] کیوں نہ اسکے لیے لڑیں اور جیلوں میں جائیں۔یہ ملک میرااورآپ سب کا ہے سوائے امریکی غلاموں […]

  9. […] کہے۔کامیابی ہرگزوہ نہیں ہوسکتی جسکوہم اپنی ناقص عقل سے سمجھے بیٹھے ہیں۔جس شخص کو بقدرکفایت رزق مل رہاہے اور… نہیں ۔انسان کی تمام خواہشات پوری ہونے کی جگہ یہ […]

  10. […] ہونے کے وقت ہم نے جلدی جلدی کچھ کھانا بنا کر ایک تھیلے میں رکھ دیالیکن اُسے باندھنے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں… باندھنے والا کپڑا) دو ٹکڑے کیے اور ایک ٹکڑے سے تھیلے کا […]

  11. […] ہونے کے وقت ہم نے جلدی جلدی کچھ کھانا بنا کر ایک تھیلے میں رکھ دیالیکن اُسے باندھنے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں… باندھنے والا کپڑا) دو ٹکڑے کیے اور ایک ٹکڑے سے تھیلے کا […]

  12. […] موت کاذکرکردیں توپھردیکھناکہ سننے والے کیا کہتے ہیں ؟کہیں گے اللہ معاف کرے یار،توبہ استغفراللہ،قارئین لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں […]

  13. […] میری عمر بھی قائد اعظم کو کیوں دےدے؟ابھری ہوئی داڑھی ،دمکتی ہوئی پیشانی ،ذہانت سے بھر پور آنکھیں، جسم پر […]

  14. […] میری عمر بھی قائد اعظم کو کیوں دےدے؟ابھری ہوئی داڑھی ،دمکتی ہوئی پیشانی ،ذہانت سے بھر پور آنکھیں، جسم پر […]

  15. […] فتح ہو چکے تھے ۔ اس عظیم ہستی کی شہادت بھی مدینہ منورہ میں رہ کر ایک غیر مسلم کے ہاتھوں ہوئی ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایک غلام […]

  16. […] کچھ بھی نہیں ہے۔اوراگر ایسا نہیں ہے تو ابتک یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے اور کون کررہا ہے […]

  17. […] ہونے کے وقت ہم نے جلدی جلدی کچھ کھانا بنا کر ایک تھیلے میں رکھ دیالیکن اُسے باندھنے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں… باندھنے والا کپڑا) دو ٹکڑے کیے اور ایک ٹکڑے سے تھیلے کا […]

  18. […] موت کاذکرکردیں توپھردیکھناکہ سننے والے کیا کہتے ہیں ؟کہیں گے اللہ معاف کرے یار،توبہ استغفراللہ،قارئین لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں ؟ کیا […]

  19. […] میری عمر بھی قائد اعظم کو کیوں دےدے؟ابھری ہوئی داڑھی ،دمکتی ہوئی پیشانی ،ذہانت سے بھر پور آنکھیں، جسم پر […]

  20. […] ایک انٹرنیٹ کی وجہ ہی سے ورنہ یہ الفاظ اس سے پہلے کیوں وجودمیں نہیں آئے ؟پی ٹی سی ایل ہی کی وجہ سے ہم دنیا کن […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

%d bloggers like this:
Verified by MonsterInsights